the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ کی چونتیس سالہ تاریخ میں پہلی بار صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے نااہل قرار دیا۔ اخبار کے ادارتی بورڈ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیتے ہوئے اپنے اداریئے میں یہ وضاحت بھی کی ہے اس کا مقصد ہیلری کلنٹن کی حمایت ہر گز نہیں۔ 

چونتیس سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ یو ایس ٹوڈے نے کسی صدارتی امیدوار کے بارے میں رائے کا یوں کھل کر اظہار کیا ہے۔ 

اخبار لکھتا ہے کہ ہرصدارتی انتخابی دوڑ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، ہم ہر 4 سال بعد اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہیں، اس سال دو الگ



نظریات رکھنے والی بڑی جماعتوں کے درمیان مقابلہ نہیں ہے، اس سال ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جنہیں اخبار کا ادارتی بورڈ متفقہ طور پر صدارت کے لئے نااہل قرار دیتا ہے۔ پندرہ ماہ قبل صدارتی امیدوار کے اعلان سے لے کر پہلے صدارتی مباحثے تک ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مضبوط مزاج کے مالک نہیں ہیں، ان میں تحمل، معلومات اور دیانت داری کی کمی ہے جو خصوصیات امریکی صدر میں ہونا ضروری ہیں۔ 

اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کمانڈر ان چیف کے عہدے کے قابل نہیں، وہ گمراہ، خارجہ پالیسی سے نابلد، متعصب، لاپروا، بدمزاج ، جھوٹے اور شاہانہ معیار زندگی گذارنے والے شخص ہیں، یہ ان کی بے حسی ہے یا جہالت، ٹرمپ نے اس بنیادی عہد کی خلاف ورزی کی جو دوسری جنگ عظیم کے اختتام تک تمام امریکی صدور نے کئے تھے

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
nazim Says:
Good news for all the world people who believe in humanity peace and progress women respect TRUMPT not suitable for USA president.

Comment posted on October 01 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.